پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کو تیار ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔
مریم نواز کی جانب سے پی پی173 کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی ایڈووکیٹ محمد اسماعیل نے جمع کرائے۔
یاد رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 30 اپریل بروز اتوار کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔