[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کا انتخابات میں تاخیر سے کوئی تعلق نہیں۔

برطانوی نشریاتی اداروں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، ان کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان قانون سے تعاون کرنے کے بجائے مسلسل قانون شکنی کر رہے ہیں، پولیس صرف عدالتی احکامات پر عمل درآمد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر کرپشن کے مقدمات ہیں جس پر انہیں گرفتار کر کےعدالت میں پیش کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پولیس پر پیٹرول بموں سے مسلسل حملے ہو رہے ہیں، پولیس کے پاس کسی قسم کا کوئی اسلحہ نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سمیت 65 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *