[ad_1]
کراچی کے علاقے شاہ لطیف سے پولیس نے شہری کے قتل میں ملوث ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے فرار ساتھی کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم مشتاق عرف موٹا نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر محبوب عالم کو قتل کیا تھا، قتل کا واقعہ 18فروری کو پیش آیا تھا۔
قتل کی واردات میں ملوث ملزم کے ساتھی کی شناخت عبدالغنی عرف گنڈاگیر کے نام سے ہوئی ہے، واردات کے بعد سے ملزم کا ساتھی فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی مقتول محبوب عالم کے ساتھ ذاتی دشمنی تھی۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے مقتول کا موبائل فون، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
[ad_2]