15جنوری کو کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا سلسلہ تا حال برقرار ہے، الیکشن کمیشن نے لیاقت آباد کے ابن سینا ٹاؤن کی یو سی 4 کا نتیجہ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

لیاقت آباد کے ابن سینا ٹاؤن کی یو سی 4 میں جماعت اسلامی کی کامیابی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے درخواست دائر کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کی کامیابی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج کرتے ہوئے نتائج جاری کرنے پر دیا گیا حکم امتناع واپس لے لیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار چاہیں تو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر سکتے ہیں۔

ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے مطابق جماعت اسلامی نے 1818 جبکہ پی ٹی آئی نے 1260 ووٹ حاصل کیے۔ آر او کے مطابق پی ٹی آئی نے ٹیمپرڈ فارم 11 کمیشن کو پیش کیے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *