سندھ کی انجینئرنگ جامعات میں پرو وائس چانسلرز لگنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں پروفیسر ڈاکٹر انیل کمار کو پرو وائس چانسلر مقرر کردیا گیا ہے جن کی تقرری چار سال کے لیے کی گئی ہے۔

ڈاکٹر انیل کمار ڈین آف سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ یومنٹیز کے عہدے پر فائز تھے۔ انیل کمار کی تقرری کی سفارش وائس چانسلر مہران یونیورسٹی ڈاکٹر طحہ علی نے کی تھی۔

ادھر بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ خیرپور کے وائس چانسلر ڈاکٹر رسول بخش مہر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔

ڈاکٹر رسول بخش مہر کا تعلق مہران یونیورسٹی سے ہے اور وہ پاکستان سینٹر فار ایڈوانس اسٹڈیز اِن واٹر کے ڈائریکٹر اور 22 گریڈ کے ممتاز پروفیسر ہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *