[ad_1]

علامتی تصویر
علامتی تصویر

حیدرآباد کے نجی میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 12سال کی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں 3 ڈاکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق دفعہ 319 کے مقدمے میں ڈاکٹر الطاف، ڈاکٹر شوکت اور ڈاکٹر مہران کو نامزد کیا گیا ہے۔

متوفی لڑکی کے والد نے بیان دیا کہ بیٹی کو ہرنیہ کی تکلیف میں نجی میڈیکل سینٹر لایا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے کہا آپریشن کامیاب ہوگیا، کچھ دیر بعد بیٹی انتقال کر گئی۔

مدعی والد نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز کی غفلت کی وجہ سےبیٹی کا انتقال ہوا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *