[ad_1]

شاہد خاقان عباسی—فائل فوٹو
شاہد خاقان عباسی—فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر میں نے تحائف کو غلط حاصل کیا تو ضرور کارروائی کی جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ توشہ خانہ میں میرا بھی نام آیا ہے، بیرون ملک سے اگر کوئی تحفہ ملتا ہے تو اسے توشہ خانہ میں جمع کرایا جاتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ توشہ خانہ تحفہ کی قیمت کا تعین کراتا ہے، تحفہ کو حاصل کرنے کے لیے رقم ادا کرنا پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سالوں سے لوگ احتساب عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں فیصلے نہیں ہو رہے ہیں، نئے چیئرمین غریب لوگوں کے کیسز ختم کریں، سیاست دانوں کے بے شک چلائیں۔

سابق وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ نئی پارٹی بنانے کی کوئی کوشش نہیں، پاکستان سیاسی جماعتوں میں خود کفیل ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *