[ad_1]

انتخابات پرانی مردم شماری پر ہوئے تو بائیکاٹ کریں گے، قبائلی عمائدین

قبائلی عمائدین نے ’’کُل قبائل فورم‘‘ کے تحت اسلام آباد میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات نئی مردم شماری اور اس کی بنیاد پر حلقہ بندیوں کے تحت کئے جائیں۔

انہوں نے خیبرپختونخوا اور قومی اسمبلی کے انتخابات نئی مردم شماری تک چند ماہ کے لئے موخر کرنے کا مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پرانی مردم شماری پر انتخابات ہوئے تو بائیکاٹ کریں گے، چند ماہ انتخابات کا عمل روکنے سے کوئی قیامت نہیں آجائے گی۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے ہمارا حق زیادہ سیٹوں کا بنتا ہے، الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ ہمارے مطالبہ پر نئی مردم شماری پر انتخابات کا حکم دیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *