[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں قائد آباد کے قریب جھونپڑیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، آگ بجھانے میں فائر بریگیڈ کی سات گاڑیوں نے حصہ لیا۔

رپورٹس کے مطابق آگ لگنے سے ایک خاتون اور 2 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھونپڑیاں ڈیڑھ سے 2 کلو میٹر کے رقبے پر قائم ہیں۔

دوسری جانب متاثرین کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث ان کی 30 سے زائد جھونپڑیاں جل گئی ہیں اور گھروں میں موجود تمام سامان بھی جل گیا ہے۔

متاثرین نے کہا کہ آگ سے جو جمع پونجی تھی وہ سب جل گئی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *