فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی اسلام آباد پہنچ گئے، وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان جائیں گے جہاں پر صوبے میں انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے جیو نیوز کو بتایا کہ انہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مدعو کیا ہے وہ دن 2 بجے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کریں گے جس میں الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ خدا خیریت سے لائے۔

گورنر خیبر پختونخوا کا الیکشن کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ جب الیکشن کمیشن تاریخ دے گا اس کے بعد اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *