[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سینٹرل جیل پشاور میں جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کے ساتھ مار پیٹ کی ویڈیو سامنے آگئی۔

جیل سپرنٹنڈنٹ مقصود خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ جیل میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں منشیات اور موبائل سپلائی کرنے پر ان کے ساتھ نرمی نہیں کی جاسکتی۔

جیل سپرنٹنڈنٹ  کا کہنا تھا کہ قیدیوں سے موبائل فون بھی برآمد کیے گئے ہیں اور اب تک 450 قیدیوں اور جیل عملے کو منشیات کی جیل میں سپلائی پر سزائیں دی جاچکی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کسی کو بھی قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *