مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں اپنےچار بچوں کے ساتھ ہیڈ پنجند میں کودنے کی کوشش کرنے والی ماں کو پولیس کانسٹیبل نےخودکشی سے بچالیا۔ خاتون کا خرچہ نہ دینے پر شوہر سے جھگڑا ہوا تھا۔

ہیڈ پنجند پر ڈیوٹی پر موجود عبیداللّٰہ نامی پولیس کانسٹیبل نے بروقت خاتون کو کودنے سے بچایا۔

خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر وزیر نے دوسری شادی کر رکھی ہے اور خرچہ نہیں ہے۔

پولیس ترجمان کےمطابق کانسٹیبل نے عورت کو سمجھا کر تھانہ صدر منتقل کیا اوربعد میں ورثاء کےحوالے کر دیا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *