[ad_1]

حکومت نے توشہ خانہ کا 21 سال کا ریکارڈ پبلک کردیا

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا 21 سال کا ریکارڈ جاری کردیا۔

کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر توشہ خانہ کا 2002 سے 2023ء تک تقریباً 21 سال کا ریکارڈ اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔

ویب سائٹ پر توشہ خانہ سے متعلق 466 صفحات کا ریکارڈ اپ لوڈ کیا گیا ہے۔

توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں میں سابق صدور، سابق وزرائے اعظم، وزراء اور سرکاری افسران کے نام شامل ہیں۔

توشہ خانہ سے سابق صدر پرویز مشرف، سابق وزرائے اعظم میں سے شوکت عزیز، یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، نواز شریف اور عمران خان کے ادوار کا توشہ خانہ کا ریکارڈ اپ لوڈ کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق توشہ خانہ سے عمران خان نے87 لاکھ 5 ہزار روپے کی انگوٹھی رکھی۔

دستاویز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے عود کی لکڑی کا بکس اور 5 لاکھ روپے کے 2 پرفیوم بغیر ادائیگی کے حاصل کیے۔

دستاویز کے مطابق عمران خان نے 15 لاکھ کی قیمتی گھڑی رکھی، اس کے لیے صرف 2 لاکھ 94 ہزار روپے ادا کیے۔

دستاویز کے مطابق عمران خان نے توشہ خانہ سے تمام چیزیں 2 کروڑ 1 لاکھ 78 ہزار روپے میں خریدیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *