[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ ایم پی اے ارسلان تاج کو بغیر وارنٹ کے گرفتار کیا گیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ میں تین تھانوں میں جا چکا ہوں لیکن کہی بھی ارسلان تاج موجود نہیں ہے۔
فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر تھانے نے درخواست لینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ارسلان تاج کے گھر والے اس وقت پریشان ہیں۔
کراچی: پی ٹی آئی کے ایم پی اے ارسلان تاج گرفتار
واضح رہے کہ کراچی میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے ارسلان تاج کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کراچی کے مطابق ارسلان تاج کو ان کی کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے ترجمان کے مطابق ارسلان تاج کو سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کیا ہے۔
[ad_2]