[ad_1]

فارن ایجنٹ ملک میں فساد چاہتا ہے، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ فارن ایجنٹ ملک میں فساد چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقسیم کی بات کرنے والا ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ ہوتی ہے غیرملکی سازش اور خیرات کے پیسے سے ملک میں آگ لگانے کا شیطانی کھیل، چاہے ملک جل جائے اِس کی جان بچ جائے۔

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاشوں کا منتظر گدھ کہلاتا ہے، سیاست دان نہیں۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس کی سیاست لاشوں کی محتاج ہوجائے جان لو اس کا ہر حربہ ناکام ہوچکا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *