[ad_1]

اسکرین گریب، متاثرہ عمارت کی فائل فوٹو
اسکرین گریب، متاثرہ عمارت کی فائل فوٹو

کراچی شارع فیصل نرسری کے قریب 16 منزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ’پورٹ وے ٹریڈ سینٹر‘نامی عمارت میں آگ لگی ہے اور اس میں دفاتر موجود ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق آگ عمارت کے اوپر لگے سائن بورڈ میں لگی جس کے بعد اس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ کی3 گاڑیوں آگ بجھانے کیلئے موقع پر آئیں تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید فائر بریگیڈ گاڑیوں کو طلب کر لیا گیا جبکہ بالائی منزلوں کی آگ بجھانے کیلئے اسنارکل کو بھی طلب کیا گیا۔

16 منزلہ عمارت میں لگی آگ کے شعلے کئی کلومیٹر دور سے نظر آتے رہے، جبکہ آگ سے متاثرہ عمارت میں موجود چیزیں بھی نیچے گرتی رہیں۔ 

شارع فیصل سے ایئر پورٹ جانے والے ٹریک پر کچھ دیر کیلئے ٹریفک بند کیا گیا تھا تاہم اب اسے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے جبکہ پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موقع پر موجود ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثرہ عمارت سے متصل ایک پیٹرول پمپ بھی بند کر دیا گیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *