فوٹو فائل

اینٹی کرپشن لاہور نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کا راہداری ریمانڈ حاصل کر لیا، اینٹی کرپشن کی ٹیم محمد خان بھٹی کو لےکر رحیم یار خان سے لاہور پہنچ گئی۔

اینٹی کرپشن ترجمان کے مطابق محمد خان بھٹی رحیم یار خان میں درج اینٹی کرپشن کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن لاہور نے محمد خان بھٹی کا راہداری ریمانڈ حاصل کیا ہے جس کے بعد اینٹی کرپشن کی ٹیم محمد خان بھٹی کو رحیم یار خان سے لے کر لاہور پہنچ گئی ہے۔

محمد خان بھٹی کو اتوار کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن کے درج مقدمے میں بلوچستان سے گرفتار کرنے کے بعد رحیم یار خان تھانہ ایئرپورٹ منتقل کیا گیا تھا۔

پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو ملک سے فرار کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر کا کہنا تھا کہ محمد خان بھٹی بلوچستان میں سرحد عبور کر کے فرار ہوتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *