وزیراعظم نے لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سے صحافیوں پر تشدد کی مذمت کی ہے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا احترام مہذب قوموں کی پہچان ہے، ایک انا پرست شخص نے قوم میں عدم برداشت کا کلچر عام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے نوجوانوں میں عدم برداشت اور انتشار کا زہر بھر دیا۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ لاہور میں غنڈہ گردی کے شکار صحافیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، ان تمام صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو ایسے چیلنجز کے باوجود قوم تک سچ کو پہنچا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی حکومت میں صحافیوں پر ظلم کی داستانیں رقم کی گئیں، جو بھی عمران نیازی سے سوال کرتا ہے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدم اٹھائے گی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *