[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تفتیشی افسر کو ساڑھے تین بجے تک شناخت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملے میں پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کی شناخت پریڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے گرفتار کارکنوں کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

وکیل بابر اعوان، عتیق صدیقی، انصاف لائرز فورم ٹیم اور تفتیشی افسر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر رانا موسیٰ طاہر شناخت پریڈ کے لیے اڈیالہ جیل گئے، جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں گرفتار ملزمان کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں گرفتار ملزمان کی شناخت نہیں کی جا سکی۔

عدالت نے شناخت پریڈ کی رپورٹ جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ساڑھے تین بجے تک شناخت رپورٹ جمع نہ کرانے پر فیصلہ دیں گے۔

عدالت نے کیس کی سماعت میں ساڑھے تین بجے تک وقفہ کر دیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *