فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر تین میں گاڑی سے 10 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش اور گلستان جوہر بھٹائی آباد سے نوزائیدہ کی لاش ملی ہے۔

کورنگی میں گاڑی سے بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہونے کے بعد گاڑی کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچے کے ساتھ زیادتی کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے تاہم معاملے کی تصدیق میڈیکل رپورٹ کے بعد ہوگی۔

بچے کے ماموں نے بتایا کہ بچہ ذہنی طور پر معذور تھا، گرفتار شخص محلے کا رہائشی ہے، اسی نے لاش کی اطلاع دی تھی۔

انہوں نے مزید بایا کہ بچے کے والد حیدرآباد میں ملازمت کرتے ہیں۔

دوسری جانب گلستان جوہر بھٹائی آباد میں سڑک سے نومولود کی لاش ملی ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.