وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن میں 4 اراکین کے تقرر کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ان اراکین کی تقرری 4 سال کے لیے کی گئی ہے جن میں ڈاکٹر ثمرین حسین، ڈاکٹر نادرہ پنجوانی، ڈاکٹر سروش حشمت لودھی اور ڈاکٹر شہناز وزیر علی شامل ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے پہلے علما یونیورسٹی کے چانسلر نعمان عابد لاکھانی کے نام کی منظوری دی تھی تاہم نوٹیفکیشن کے فوری بعد سمری واپس منگوالی گئی اور نوٹیفکیشن میں ترمیم کرکے ان کا نام کاٹ کر نئے نام کی منظوری دی گی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *