پاکستان ہندو کونسل کے تحت ہولی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، تقریب میں ہندو کمیونٹی کے علاوہ امریکا اور متحدہ عرب امارات سے وفود بھی شریک ہوئے اور مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دیا۔

پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ رمیش کمار کے گھر پر ہونے والی ہولی کی اس تقریب میں جہاں امریکی پولیٹیکل آفیسر مائیکل گبس، کراچی میں متعین اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتی اور یونیورسٹی کے طلبہ سمیت اہم شخصیات نے ہولی کھیلی۔

رمیش کمار نے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مل کر خوشیاں منانے سے قربتیں بڑھتی ہیں۔

امریکا اور یو اے ای کے وفد نے رقص بھی کیا اور ہولی کے رنگ بھی بکھیرے۔ 6 سالہ لیزا پٹیل نے شاندار پرفامنس سے شرکاء کے دل موہ لیے۔ 

شرکاء نے کہا کہ ہولی برائی پر اچھائی کی فتح کا جشن ہے اور جب اس جشن میں سب شامل ہوتے ہیں تو یہ تہوار مذہبی ہم آہنگی کی علامت بن جاتا ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.