فوٹو فائل

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان فکر نہ کرو تمہیں گرفتار بھی کیا جائے گا، اور تم جیل بھی جاؤ گے۔

فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ جو بابا رحمتے تمہیں روز مشورے دیتا ہے، اس کے باوجود تم پکڑے جاؤ گے، ن لیگ الیکشن کیلئے تیار ہے، الیکشن لڑ کر جیتیں گے۔

رانا ثنا نے کہا کہ اس فتنے کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کرنا ہوگا، الیکشن سے یہ مراد نہیں کہ تم سے توشہ خانے کا حساب نہ لیا جائے، تم سے ہر چیز کا حساب لیا جائے گا، فکر  نہیں کرو تمہیں گرفتار بھی کیا جائے گا، تم کبھی ادھر جا کر چھپتے ہو ادھر چھپتے ہو، بھاگ دوڑ کرتے کرتے تھک جاؤ گے اور پھر پکڑے جاؤ گے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ گھڑی چور سے حساب لیا جائے گا، گھڑی چوری کا بھی اور توشہ خانے کا بھی، الیکشن بھی ہوگا اس کا احتساب بھی ہوگا یہ جیل بھی جائے گا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن دوبارہ الیکشن جیت کر اقتدار میں آئے گی، جب ملک بحران میں آیا ہے تو اسے ایک ہی لیڈر نواز شریف نے نکالا ہے، فیصل آباد آج مریم نواز کیلئے باہر نکلا ہے، اگلا جلسہ بہت جلد دھوبی گھاٹ میں ہوگا۔ جو فیصلہ فیصل آباد کا ہوگا وہ فیصلہ پنجاب کا ہوگا، نواز شریف جلد آپ کے ساتھ یہاں موجود ہوں گے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *