[ad_1]
سندھ ہائی کورٹ نے 3 ارب 20 کروڑ روپے کے جعلی پینشن اسکینڈل کے ریفرنس کو احتساب عدالت حیدر آباد منتقل کر دیا۔
سابق ڈپٹی سیکریٹری فنانس عامر ضیاء اسران سمیت 84 ملزمان کے خلاف ریفرنس میں کیس منتقلی کی درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔
عدالتِ عالیہ کی جانب سے شریک ملزم کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس احتساب عدالت حیدر آباد منتقل کیا گیا ہے۔
سابق ڈپٹی سیکریٹری فنانس سندھ عامر ضیاء اسران سمیت 84 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر ہے۔
[ad_2]