[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جماعت اسلامی کے زیراہتمام مولانا ہدایت الرحمٰن کی رہائی اور درج مقدمات کے خاتمے کیلئے آج کوئٹہ کے ایدھی چوک پر دھرنا دیا جائے گا، دھرنے میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق بھی شرکت کریں گے۔

ترجمان جماعت اسلامی بلوچستان کے مطابق جماعت اسلامی کے زیراہتمام مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی رہائی، درج مقدمات کے خاتمے، حقوق کے حصول کیلئے احتجاجی دھرنا دن ڈیڑھ بجے ایدھی چوک پر شروع ہوگا۔

احتجاجی دھرنے سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے علاوہ مرکزی و صوبائی قائدین بھی خطاب کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ گوادر میں غریب عوام پر ظلم کیا جارہا ہے، حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مقامی افراد اقلیت اور غیر مقامی اکثریت میں ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کے مقامی افراد بے روز گار ہیں، اس صورتحال کے خلاف مولانا ہدایت الرحمٰن نے تحریک شروع کر رکھی ہے، ان کی تحریک جائز  ہے، حکومت مولانا ہدایت الرحمٰن کو فوری طور پر رہا کرے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *