[ad_1]
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں صدر یو این جنرل اسمبلی کوروشی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی شراکت سے اسلامو فوبیا سے متعلق تقریب پر بھی بات کی۔ تقریب 10 مارچ کو جنرل اسمبلی ہال میں ہوگی۔
دوسری جانب وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکا کے اہم دورے پر ہیں، انہوں نے اقوام متحدہ میں فلسطین اور کشمیر مظالم پر بات کی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر بحرین اور برطانیہ کے دورے کریں گی، وہ 10 مارچ کو بحرین میں مناما کانفرس میں شرکت کریں گی اور برطانیہ میں کامن ویلتھ فارن منسٹرز کانفرنس میں شرکت کریں گی۔
[ad_2]