[ad_1]

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماضی کے الزامات کو عبور کرکے آئے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آج کی نشست بہت اچھے ماحول میں ہوئی، ملاقات میں آر اوز کی تعیناتی پر تبادلہ خیال ہوا۔ 

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات پر مطمئن ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے گورنر خیبر پختونخوا کو انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ اگر گورنر انتخابات کی تاریخ نہیں دیتے تو ان کے خلاف توہینِ عدالت کا کیس بنے گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *