عمران خان کی حکومت میں گورنر پنجاب کے عہدے پر رہنے والے چوہدری سرور نے مسلم لیگ ق میں شامل ہونےکا فیصلہ کر لیا۔

سابق گورنر پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ چوہدری سرور ق لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان اتوار کو کریں گے۔

اس سے قبل سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے دورے پر اسکاٹ لینڈ آیا تھا، یہاں بہت سے دوستوں کے ساتھ سیاسی مشاورت بھی کی، لوگوں نے مشورہ دیا کہ ایسی پارٹی میں جاؤں جو مصالحتی کردار ادا کرے۔

چوہدری سرور نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کو ختم کرنے کیلئے پل کا کردار ادا کرنےکی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں بھی مظاہرے ہوتے ہیں لیکن سڑکیں بند نہیں کی جاتیں، سیاستدان ملک کے وسیع تر مفاد میں سیاسی عدم استحکام کو ختم کریں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *