لودھراں کے علاقے بھٹی ہوٹل کے قریب مقامی گلوکارہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

 متاثرہ گلوکارہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے شادی کی تقریب کیلئے بلایا تھا، ملزم بشیر احمد نے ڈیرے پر لے جا کر زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 3 روز پہلے کا ہے، جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،  جبکہ گلوکارہ کا میڈیکل کروا کر نمونے بھجوا دیے ہیں۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم 15مارچ تک عبوری ضمانت پر ہے، ضمانت خارج ہونے پر ملزم کا ڈی این اے کروایا جائے گا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.