عمران خان—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویو دیتے ہوئے تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے کہا کہ جس کے ساتھ عوام ہوں اسے بیساکھیوں کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ آپ سے بات کرے تو کیا آپ کریں گے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ میں سیاسی آدمی ہوں میں سب سے بات کروں گا سوائے چوروں کے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میں نے سوچا نیا چیف آئے گا تو تبدیلی آئے گی لیکن کوئی تبدیلی نہیں آئی بلکہ سختیاں بڑھ گئی ہیں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے کوئی فرق نہیں پڑا، ہم پر جنرل باجوہ کے دور میں کیسز بنے، اس سے پہلے کبھی سینئر لوگوں پر اتنا حراستی تشدد نہیں ہوا، یہ چاہتے ہیں میں ڈس کوالیفائی ہوجاؤں یا جیل چلا جاؤں اور یہ الیکشن جیت جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ قوم حکومتی جماعتوں کے خلاف ہو چکی تھی اس لیے میں 2018ء کا الیکشن جیتا، اب جو مہنگائی ہوئی ہے تو یہ جماعتیں بالکل دفن ہو چکی ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پرویز الہٰی نے اسٹیبلشمنٹ کا دباؤ برداشت کیا، وہ مشکل وقت میں ہمارے ساتھ رہے اس لیے انہیں عزت دینے کے لیے پارٹی کا عہدہ دیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے کہا کہ مجھ پر 70 سے زیادہ کیسز ہیں، یہ کیسز عجیب نوعیت کے ہیں جو عدالت میں جاتے ہی ختم ہو جائیں گے۔ 



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *