[ad_1]
لاہور میں تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی ہلاکت پر تھانا ریس کورس میں مقدمے کے اندراج کی درخواست دے دی گئی۔
پولیس کے مطابق درخواست میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور سب انسپکٹر ریحان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق درخواست شہری لیاقت علی کی مدعیت میں دی گئی۔
عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی نے تھانا ریس کورس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی بلال کی ہلاکت پر درخواست جمع کرادی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر درج نہ کی توعدالت سے رجوع کریں گے۔
[ad_2]