[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گوجرانوالہ میں شیرانوالہ باغ کےقریب لنڈا بازار میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق کپڑوں کے 300 سے زائد اسٹالز جل کر خاکستر ہوگئے، ریسکیو کی6 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر سوا دو گھنٹے کی کوشش کے بعد قابو پایا گیا ہے۔

شدید دھوئیں اور تنگ جگہ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکل کا سامنا رہا، تاہم اب متاثرہ جگہ پر کولنگ کا عمل جاری ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *