[ad_1]
وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن (بی ایم جی ایف) کی جانب سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے مدد کو سراہا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے حالیہ سیلاب میں بھی پاکستان کیلئے بی ایم جی ایف کی امداد کو سراہا۔
شہباز شریف نے بل گیٹس کو پولیو کے خاتمے کیلئے وزیر صحت اور ان کی ٹیم کی کوششوں سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری مزید مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان پولیو کی تمام اقسام کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے۔
انہوں نے 2022 میں پولیو کے نئے کیسز رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا، وزیراعظم نے کہا کہ ستمبر 2022 سے پولیو کیسز میں وقفہ آیا ہے۔
شہباز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو میں بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
بل گیٹس نے پولیو کا خاتمہ یقینی بنانے کیلئے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے مسلسل تعاون کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مقاصد پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
[ad_2]