فائل فوٹو

حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کر دی، کابینہ نے لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے 25 فیصد سیلز ٹیکس کے نوٹیفکیشن کے لیے سرکولیشن سے سمری کی منظوری لی ہے۔

لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس بڑھانے سے ایف بی آر کو 4 ماہ میں 15 ارب روپے کی آمدن ہو گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سرکولیشن سمری کی منظوری کے بعد اب ایف بی آر نوٹیفکیشن جاری کرے گا، نئی شرح کا نفاذ یکم مارچ سے ہو گا۔

ذرائع کے مطابق درآمد شدہ اور مقامی تیار 1400 سی سی گاڑیوں پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو جائے گا، امپورٹڈ الیکٹرونکس آئٹمز اور امپورٹڈ میک اپ کے سامان پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک، امپورٹڈ شوز، امپورٹڈ لیڈیز پرس، شیمپو، صابن اور لوشن، امپورٹڈ ہیڈ فونز، آئی پوڈ، اسپیکرز، دراوزوں کھڑکیوں پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ امپورٹڈ لگژری برتنوں، باتھ فٹنگز، امپورٹڈ ٹائلز، سینیٹری سامان، فانونس، فینسی لائٹس پر بھی سیلز ٹیکس 25 ہو جائے گا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *