[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت سندھ نے وزیراعظم کے حکم پر سرکاری سطح پر اخراجات میں کمی کا اعلان کردیا، محکمہ خزانہ سندھ نے اس ضمن میں حکم نامہ جاری کردیا۔

حکم نامے کے مطابق کابینہ ارکان سے سیکیورٹی ڈیوٹی کی آدھی گاڑیاں واپس لی جائیں گی، تمام محکموں کی خالی پوسٹیں ختم کردی جائیں گی۔

وی آئی پیز کیلئے سیکیورٹی اخراجات میں کمی کی جائے گی، کسی محکمے کو اضافی اخراجات کی ضرورت ہو تو وزیر اعلیٰ سندھ سے رابطہ کرے گا، جبکہ نئی ملازمتیں دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ عارضی ملازمین کی بھرتیوں پر بھی پابندی عائد ہوگی، نئے فرنیچر، ایئرکنڈیشن، ریفریجریٹر اور گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد ہوگی۔

وزراء اور سرکاری افسران کے غیر ملکی دوروں پر پابندی ہوگی، سرکاری سطح پر ظہرانے اور عشایے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

مہمانوں کو اور اجلاسوں میں صرف چائے، بسکٹ پیش کیے جائیں گے، یوٹیلٹی بلوں میں 10 فیصد اور پیٹرول میں 40 فیصد کمی ہوگی۔

سندھ میں سرکاری افسران دورے کرنے کے بجائے آن لائن یا زوم پر اجلاس کریں گے، عارضی ملازمین کی تعداد میں کمی کی جائے گی۔

حکم نامہ میں سندھ حکومت کے تمام محکموں کو اخراجات کم کرنے کی پالیسی پر عمل کرنےکی ہدایات کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس حکم نامے کی وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری سے پالیسی گائیڈ لائن تمام سرکاری محکموں کو ارسال کی گئی ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *