[ad_1]

کراچی: سہراب گوٹھ میں گھر کے باہر بیٹھے شخص کا قتل

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کی جونیجو کالونی میں گھر کے باہر بیٹھے شخص کو قتل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق نامعلوم ملزمان آئے اور گھر کے باہر بیٹھے شخص پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

ملزمان نے 7 گولیاں فائر کیں، جائے وقوعہ سے 30 بور کے متعدد خول قبضے میں لیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *