[ad_1]

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

بلوچستان کے ضلع بولان میں بم دھماکے کے پیش نظر سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

سول اسپتال کے ایم ایس نے کہا ہے کہ تمام کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، فارماسسٹس، اسٹاف نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل اور ایمرجنسی آپریشن تھیٹرز، شعبہ حادثات میں تمام ڈاکٹرز اور طبی عملہ موجود ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے میں کنبڑی پل کے نزدیک بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

بولان پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 9 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 9 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی کچھی محمود نوتیزئی کا 9 اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق بولان دھماکا خود کش تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *