[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو رحیم یار خان کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

پیشی پر لاتے وقت محمد خان بھٹی کے چہرے کو چادر سے چھپایا گیا۔

پی ٹی آئی کارکن محمد خان بھٹی کے چہرے سے چادر ہٹانے کے لیے مزاحمت کرتے رہے۔

محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن کے درج مقدمے میں بلوچستان سے گرفتاری کرنے کے بعد رحیم یار خان تھانہ ایئر پورٹ منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو ملک سے فرار کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر نے کہا تھا کہ محمد خان بھٹی بلوچستان میں سرحد عبور کر کے فرار ہوتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا تھا کہ محمد خان بھٹی اس وقت کوئٹہ پولیس کی تحویل میں ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *