بلوچستان کے 64 سالہ گورنر عبدالولی کاکڑ جنہوں نے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھایا وہ جامعہ بلوچستان سے عمرانیات میں ماسٹرز ہیں۔ 

انہوں نے اپنے والد عبدالعلی کاکڑ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نیپ کے پلیٹ فارم سے سیاسی سفر کا آغاز کیا، ان کا شمار بی این پی کے بانی اراکین میں ہوتا ہے۔

عبدالولی کاکڑ 1958 میں کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے میٹرک گورنمنٹ ہائی اسکول کچلاک سے کیا، ایف ایس سی اور بی ایس سی گورنمنٹ سائنس کالج کوئٹہ اور جامعہ بلوچستان سے عمرانیات میں ایم اے کیا۔

ان کے والد عبدالعلی کاکڑ نے 1936 میں باچا خان سے ملا قات کرکے نیپ کے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا۔

عبدالولی کاکڑ کا شمار بلوچستان نیشنل پارٹی کے بانی اراکین میں ہوتا ہے، وہ گورنر نامزد ہونے سے قبل بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر کے عہدے پر فائز تھے۔

گورنر عبدالولی کاکڑ کا کہنا ہے کہ ملک عبدالعلی کاکڑ میرے والد ہونے کے ساتھ ساتھ میرے استاد بھی تھے، آج جو نظریہ میں لیکر چل رہا وہ میرے والد کا ہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ باچا خان کو میں اپنا سیاسی استاد سمجھتا ہوں اور آج مرحوم سردار عطاءاللّٰہ خان مینگل اور سردار اختر جان مینگل کے نقش قدم پر چل رہا ہوں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *