فوٹو فائل

پاکستان  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ یہ سب عمران خان کو قتل کروانا چاہتے ہیں، ان کے پاس دوسرا کوئی آپشن نہیں ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ یہ تماشا لگا کر کسی طرح سے عمران کی جان لینا چاہتے ہیں، ذوالفقار بھٹو اور بینظیر کو بھی اسی طرح سے قتل کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے قوم کا مقدمہ لڑا، عمران خان کو کچھ ہوا تو ہم ان کے گھروں کا گھیراؤ کریں گے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ جو بھگوڑا باہر گیا تھا اس کو گرفتار کرکے کیوں نہیں لاتے؟، ملک سے فرار ہونے والے کو بھی واپس لایا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو اور بینظیر کا بھی اس طرح سے قتل ہوا، سندھ حکومت بھی عمران خان کو نقصان کی ذمہ دار ہوگی۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت سن لے ان کے ساتھ یہاں کچھ اور ہوگا۔

اس موقع پر حلیم عادل کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے تماشہ لگانے کا مقصد الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا ہے، ہم کسی بھی طرح سے ان کی سازش کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *