[ad_1]
تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان آج بھی پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں گرفتاری دینے والے رہنماؤں اور کارکنان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا میں انتخابی مہم سے متعلق بھی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اور خیبر پختون خوا میں جلسوں کے شیڈول پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان دونوں صوبوں میں پارٹی ٹکٹوں سے متعلق صورتِ حال کا بھی جائزہ لیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور، راولپنڈی پر جمع رہنماؤں اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک پاکستان کے اندر قومی انتخابات سے حکومت نہیں آتی سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔
[ad_2]