[ad_1]

نگراں وزیراعلیٰ اپنے مینڈیٹ سے تجاوز نہیں کرسکتے، پرویز الہٰی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ نے محسن نقوی کو ہمارے منصوبوں پر تختی لگانے کا مزہ چکھا دیا۔

ایک بیان میں پرویز الہٰی نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اپنے مینڈیٹ سے تجاوز نہیں کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگانے کے معاملے میں ہائیکورٹ نے انہیں جو مزہ چکھایا ہے، اس کے بعد انہیں چس آ گئی ہوگی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہاکہ محسن نقوی اب آرام کریں اور جو اُن کا کام ہے وہ کریں ۔

ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے مہنگائی تو کنٹرو ل ہو ہی نہیں رہی۔

پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ محسن نقوی بڑے شوباز کی طرح چھوٹے شوباز بننے کی کوشش نہ کریں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *