[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور ان کے خاندان کے نام پر لگژری گاڑیوں کا ریکارڈ نیب نے طلب کرلیا۔

نیب ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کی فیملی کے 10 افراد کے نام پر لگژری گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز سے گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کی فیملی کے نام پر گاڑیوں کی خریداری سے ٹرانسفر تک کی معلومات طلب کی گئی ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *