[ad_1]
اٹلی میں ڈونے والی کشتی میں جاں بحق ہونے والے پشاور کے نوجوان اذان آفریدی کی لاش 4 روز بعد مل گئی۔
ذرائع کے مطابق اٹلی میں موجود اذان آفریدی کے ماموں نے لاش کی شناخت کی۔
ذرائع کے مطابق ساتویں جماعت کا طالبعلم اذان آفریدی اٹلی میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اذان آفریدی تعلیم کے حصول کے لیے اٹلی گیا تھا۔
واضح رہے کہ اتوار کو اٹلی کے پانیوں میں تباہ ہونے والی کشتی ساحل پر پہنچنے ہی والی تھی کہ طوفانی لہروں کے منجھدار میں پھنسنے کے بعد تباہ ہوگئی تھی۔
کشتی میں پاکستان، افغانستان اور ایران کے کئی خاندان بہتر مستقبل کی تلاش میں اپنے معصوم بچوں کو بھی ساتھ لے آئے تھے، حادثے میں جاں بحق ہونے والے 67 افراد میں 14بچے بھی شامل ہیں۔
[ad_2]