کراچی میں کشمیر روڈ کے قریب کار پر فائرنگ سے شہری جاں بحق ہو گیا۔

کراچی شرقی کے علاقے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں کشمیر روڈ پر ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں شہری جاں بحق ہو گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) زبیر نذیر شیخ کے مطابق نامعلوم ملزمان نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ شدید زخمی شہری کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹڈ کارروائی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *