فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج اور کل گرمی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہواؤں کی تبدیلی کے باعث آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر قائد میں پارہ 34 سے 36 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.