کراچی میں گارڈن، عثمان آباد سے پولیس نے منشیات فروش گینگ وار کارندے کو اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گارڈن عثمان آباد سے منشیات فروش پکڑا گیا، ملزم ہاشم عرف تارو لیاری گینگ وار کا کارندہ ہے۔
ملزم کے خلاف 14 سے زائد مقدمات درج ہیں، ملزم کے قبضے سے منشیات بھی ملی ہے۔
ہاشم رضا سابق سپریٹنڈنٹ جیل کا بھائی ہے، ملزم کی تلاش میں پولیس نے چیل چوک کے قریب آپریشن کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔