[ad_1]
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف وطن واپس آئیں تو مریم کی طرح میرٹ پر ان کا فیصلہ ہوگا، ہمیں بھی لیول پلے انگ فیلڈ دینی پڑے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کی باری آئے تو ان کی اہلیہ کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا جاتا ہے لیکن ایک اور جج سے متعلق ریفرنس آنے کے بعد بھی احتساب نہِیں کیا جا رہا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ شہزاد اکبر ملک میں نہیں ہے، اللّٰہ کرے وہ واپس آئے، آج احد چیمہ کے بچے پوچھتے ہیں کہ انہیں قید کیوں کیا گیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ امجد شعیب کی گفتگو میں ریڈلائن کراس ہوئی ہے، آگے کورٹ طے کرے گی کہ کیا فیصلہ کرنا ہے۔
[ad_2]