[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں بلوچستان میں داخل ہوگئیں، محکمہ موسمیات نے منگل اور بدھ کو کوئٹہ سمیت صوبے کے گیارہ اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں پیر کی شب سے بلوچستان میں داخل ہوگئیں ہیں جو منگل کو بلوچستان اور یکم مارچ کو ملک کے بالائی علاقوں اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی۔

بلوچستان کے گیارہ اضلاع، کوئٹہ، ژوب، خضدار، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، چمن اور پشین میں منگل اور بدھ کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *