پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک کے پانچویں دن 70 سے زائد افراد نے گرفتاری دے دی۔
گرفتاری دینے والوں میں گوجرانوالہ کے سابق ایم پی اے چوہدری ظفر اللّٰہ چیمہ اور منڈی بہاءالدین سے سابق وفاقی وزیر نذر گوندل شامل ہیں۔
جیل بھرو تحریک کے 5ویں روز پی ٹی آئی کے 70 سے زائد کارکنوں نے گرفتاری دی۔
گرفتاریاں دینے کےلیے گجرات اور وزیر آباد سے بھی پی ٹی آئی کارکنوں کی ریلی گوجرانوالہ پہنچی۔
گوجرانوالہ میں موجود کارکنوں کے ساتھ مل کر سینٹرل جیل پہنچے، یاسمین راشد نے دعویٰ کیا کہ پولیس کی 6 گاڑیاں بھر کر جاچکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب پولیس کی گاڑیاں ختم ہوگئی ہیں، اس لیے وہ اور باقی لوگ واپس جا رہے ہیں۔
آج بھی گرفتاری دینے کےلیے آئے متعدد کارکنوں نے وین میں چڑھ کر فوٹو سیشن کیا اور اتر گئے۔